Uncategorized

دہشتگردوں کو دوبارہ اکٹھا ہونے دیا جائیگا نہ علاقے میں واپس آنے دیا جائیگا، کور کمانڈرز کانفرنس

شیعہ نیوز (راولپنڈی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی دعائوں سے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگا۔ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو دوبارہ متحد نہیں ہونے دیں گے۔ قوم کی دعائوں اور اللہ کی نصرت سے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگا۔ آرمی چیف نے آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے ثمرات کو سمیٹنے کیلئے تمام فریقین طویل مدتی پالیسی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بےگھر افراد کی امداد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ شمالی وزرستان کے بےگھر افراد کو ان کے گھروں میں جلد از جلد آباد کیا جائیگا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشتگردوں کو ملک میں کہیں بھی جگہ نہیں دی جائے گی جبکہ دہشتگردوں کو نہ منظم ہونے دیا جائیگا اورنہ علاقوں میں واپس آنے دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button