امریکہ انڈیا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے :رہنماء آئی ایس او
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء سید احسن نقوی نے انڈیا کی پاکستان پر حالیہ جارحیت کے تناظر میں کہا کہ امریکہ انڈیا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف سازش اور عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور اس سے بڑا لمحہ فکریہ اس پر پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی ہے رواں ماہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت اور انڈیا کی پاکستان کے بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ دراصل آل سعود کی پاکستان میں حکومت بچانے کی ایک سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی انڈیا کا وطیرہ بن چکا ہے ۔انڈیا کی پاکستان پر اس ماہ میں میں ۴۰ سے زائدبار گولہ باری کی اشتعال انگیز کاروائی کی گئی جس نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے دوسری جانب اسرائیلی ننگی جارحیت پر عالم اسلام نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اس یک طرفہ جنگ میں اب تک ۲ ہزار سے زائد مظلوم نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔کشمیر ہو یا غزہ ظلم ہر جگہ قابل مذمت ہے