Uncategorized

صحابہ کا نام لینے والے ان کی قبروں کی تباہی پر کیوں خاموش ہیں، علامہ حامد موسوی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامدموسوی نے محرم الحرام کیلئے 19 نکاتی ضابطہ عزاداری جاری کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ماتمی جلوس مئی85ء کے معاہدے کے تحت آزادانہ طور پر برآمدہوں گے، کوئی رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائیگی، حساس مقامات پر فوج تعینات کی جائے، وزارت داخلہ و صوبوں میں کنٹرول روم تشکیل دے کر انہیں ٹی این ایف جے عزاداری سیل سے مربوط کیا جائے۔ علامہ حامد موسوی کا کہنا تھا کہ بھارت ازلی دشمن جبکہ ایران دیرینہ دوست ہے دونوں کو ایک پلڑے میں نہ تولا جائے،ہم دھرنے کو نہیں محمد و آل محمد ؐ کیلئے مرنے کو مانتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا، قوم افواج پاکستان کا ساتھ دے کوئٹہ سمیت پورے ملک میں آپریشن کی ضرورت ہے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ  نے مزید کہا کہ صحابہ کا نام لینے والے ان کی قبروں کی تباہی پر کیوں خاموش ہیں، ماتمی جلوسوں کے مخالف خود جلوس نکال رہے ہیں،امن کیلئے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمرکی رہائی کیلئے حکومت پاکستان سفارتی دباؤ ڈالے،دہشت گردی عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے داعش امریکہ اور صیہونیت کی پیداوار ہے ، پاکستان کو مسلکی ا سٹیٹ بنانے کی کسی کو شش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button