پاکستانی شیعہ خبریں

عزاداری امام حسین ؑ کسی ایک فرقے کی میراث نہیں ہے، مولانا شہنشاہ حسین نقوی

شیعہ نیوز (کراچی) معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین ؑ کسی ایک فرقے کی میراث نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کی جلاء کی ضامن ہے۔ مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امام حسین ؑ کا پیغام آفاقی اور فلاح انسانیت کیلئے ہے لیکن افسوس ہم نے فلسفہ قربانی کی روح کو سمجھا ہی نہیں، اس کا مقصد دین کی بقاء اور اسلام کے سنہری اصولوں کا تحفظ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں سید الشہداء کی یاد انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے اور امت مسلمہ اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق آپ کے پیغام کو آگے بڑھا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button