پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے مرکزی جلوس کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی

شیعہ نیوز (کراچی) ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی عبدالخالق شیخ نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس پر خودکش حملے کے خدشے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے مرکزی جلوس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی عبدالخالق شیخ نے بتایا کہ یوم عاشور پر کراچی میں شدید سیکیورٹی خدشات ہیں اور عاشور کے مرکزی جلوس پر خودکش حملے کا خدشہ ہے جس میں دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے جلوس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جلوس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس کے تحت پولیس کے 15 ہزار اور رینجرز کے 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر خفیہ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں اور جلوس کی گزر گاہوں کو سخت چیکنگ کے بعد کلیئر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جس کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کو محدود وقت تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button