Uncategorized

حکومت شیعہ نسل کشی روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، آئی ایس او پاکستان

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد علی نے پارہ چنار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طلباء پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، اگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی تو انسانیت سوز واقعات جنم نہ لیتے۔  لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی، لسانی اور طبقاتی بنیادوں پر علماء، محب وطن اور معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور طالبعلموں کا قتل عام معاشرے سے اہل دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے، فرقہ واریت کی آڑ میں اب تک سینکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا دیا گیا اور پھر سے پاکستان کی سرزمین پر فرقہ واریت کے ناسور کو پھیلانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے، حکومت بیرونی مداخلت اور پے رول پر جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button