Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین اور اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی کے جلسے میں اجتماعی شرکت نہیں کریں گی،اعلامیہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسدعباس نقوی،پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی حسیب اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء میاں منیراحمد نے کہا کہ ہم 30 نومبر کے جلسے میں دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے شکر گذار ہیں چونکہ اس حوالے سے ہم مکمل معلومات نہیں رکھتے کہ یہ صرف جلسہ ہے یا کوئی نئی تحریک اور مہم اور ہمارے قائدین بھی ملک میں موجود نہیں ہے لہذا بھر پو عوامی و اجتماعی شرکت کرنا ممکن نہیں ہوگا البتہ ہم پی ٹی آئی کے موقف کہ موجودہ گورنمنٹ جعلی الیکشن اور جوری شدہ مینڈیٹ کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئی کی بھر پور تائید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری تحریک اور جدوجہد جاری رہیگیاس موقع پر اتحادی جماعتوں نے حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوںنے اس موقع پر کہا کہگلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو آئندہ آنے والے الیکشن میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button