پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان واپسی میں انصاراللہ کے افراد نے بھی بے حد مدد کی، یمن سے واپس آنے والی بینش عمران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن سے وطن واپس آنے والی خاتون بینش عمران نے انکشاف کیا ہے کہ وطن واپسی میں پاکستانی سفارتخانے، یمن کی حکومت اور حتیٰ کہ تحریک انصاراللہ (حوثی) نے بھی ہماری بہت مدد کی۔ پاکستانی روزنامہ دنیا کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب ہم واپس آرہے تھے تب بھی بمباری ہورہی تھی، یمن میں صرف پاکستانی سفارت خانے کھلے ہوئے تھے جبکہ دیگر ممالک کے سفارتخانے بند ہوچکے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ہماری بہت مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا تین ہزار پاکستانی اب بھی مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ان لوگوں کو واپسی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ کرنا ہوگا کیونکہ سعودی بمباری کی وجہ سے وہاں سب سڑکیں اور ائرپورٹس بھی بند ہیں، یہاں تک کہ بعض ائرپورٹ تباہ ہوچکے ہیں، واپسی کیلئے صرف زمینی راستہ بذریعہ سعودی عرب یا عمان ہی بچا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ پاکستانی اپنی ملازمت کی وجہ سے حالت جنگ میں بھی واپس آنا نہیں چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button