پاکستانی شیعہ خبریں
پاکستان کے اپنے معاملات خراب ہیں، کسی اور ملک میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، یوسف رضا گیلانی
شیعہ نیوز (کراچی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء یوسف رضا گیلانی کنے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی اور ملک میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، یمن کی صورتحال پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، بلاول کے ساتھ پارٹی میں کوئی جھگڑا نہیں۔ کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس ہے، بلاول بھٹو کے ساتھ پارٹی میں کسی کا کوئی جھگڑا نہیں، شہر قائد میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے معاملات خراب ہیں، کسی اور ملک میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، يمن کی صورتحال پر حتمی فيصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مقدس مقامات سے عوام کا دلی لگاؤ ہے، یمن کے معاملے پر ڈپلومیٹک چینل کو استعمال کرنا چاہئے۔