مفتی نعیم کی کفرساز فیکٹری نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو بھی کافر قرار دیدیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رسان ادارہ) تکفیری مفتی نعیم نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر حکومت سے پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے گلے پڑ گیا، مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے آرٹس کونسل کراچی کی تقریب میں قدیم و جدید تعلیم کا تقابل بیان کرتے ہوئے مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں قرار دے دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔ مفتی نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔
قائداعظم سمیت پاکستان کے تمام شیعہ کافر ہیں، مفتی نعیم اینڈ کمپنی جامعہ بنوریہ
واضع رہےکہ جامعہ بنوریہ اور مفتی نعیم پاکستان میں تکفیریت کےبانی ہیں، انہوں نے ناصرف بانی پاکستانی بلکہ ہر اس شخص اور مسلمان کو کافر دیا ہوا ہے جوانکے صحیح العقید اسلام یعنی (دیوبندیت ) کے مخالف نظریہ رکھتا۔ جب شیعوں کو کافر بولا جاتا تھا تو سب خاموش تھے، اب تو وزیر اطلاعات پرویز رشید کو صرف مدارس کو جہالت کی یونیورسٹی قرار دینے پر کافر قرار دینے والے مفتی نعیم کے خلاف ایکشن لیا جائے، آخر خاموشی کیوں؟ کیا مفتی نعیم کا قائد اعظم ،شیعہ مسلمانوں اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف نفرت پر مبنی بیان جو مخفی طور پر قتل پر اکساتا ہے،نیشل ایکشن پلان کی خلاف ورزی نہیں،کیون مفتی کو گرفتار کرنے سے غفلت برتی جارہی ہے۔