پاکستانی شیعہ خبریں

سکھر میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے دیوبندی وہابی مدارس کی جامع تلاشی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )رینجرز اور پولیس نے قومی ایکشن پلان کے تحت سکھر، روہڑی اور پنو عاقل کے مختلف مدارس میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، سکھر آپریشن میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مدارس میں تلاشی کی گئی اور مدارس میں موحود اساتذہ، طلبا سمیت تمام افراد کے کوائف چیک کیے گئے آپریشن کے دوران سکھر کے مختلف مدارس سے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے دو افراد کا تعلق کراچی، ایک کا خیرپور اور ایک کا تعلق ضلع کندھ کوٹ سے ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے جن سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مدارس میں سرچ آپریشن کیلیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے ایک ہی وقت میں متعلقہ مدارس میں آپریشن کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button