پاکستانی شیعہ خبریں
دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید سیکورٹی اہلکاروں کی یاد میں علمدار روڈ پر یوم شہداء کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) شیعہ کانفرنس بلوچستان کی جانب سے فوج اور سیکورٹی فورسز کے پاک وطن اور امن و امان کے لیے جان دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے علمدار روڑ اور بروری میں یوم شہداء منایا گیا، مقررین نے امن وامان کے لیے شہداء کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف فوج کے آپریشن ضرب عضب کو سراہا اور کہا کہ انکی قربانیوں کی بدولت عوام میں امید پیدا ہوئی ہے کہ ملک میں اب امن آکر رہے گا، یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں مقررین نے یوم آزادی پر تقاریب منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا ۔