پاکستانی شیعہ خبریں

ایرانی عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، عصمت اللہ بخاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان مسلم لیگ علماء ومشائخ ونگ کے صوبائ نائب صدر پیر عصمت اللہ بخاری نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جیسے طاقتور ملک کو افغانستان جیسا ملک سمجھنے کی غلطی نا کرے،انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہےاور وہ ہر طرح کے میزائل اور دیگر جنگی ہتھیاروں سے لیس ہے،اور ایران کے تمام عوام ملکی دفاع کے لیےٗ بھرپور فوجی تربیت حاصل کرتے ہیں تاکہ پوری قوم متحد ہوکر اپنے دشمن کا بھرپور مقابلہ کرسکے،کوئٹہ میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوےٗ پیر عصمت اللہ بخاری نے کہا ایرانی عوام اپنے محبوب لیڈر اور ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای جیسی با بصیرت قیادت سے عشق کرتی ہے اور انکے تمام احکامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان پر دل و جاں سے عمل پیرا بھی ہوتی ہے، عصمت اللہ بخاری نےکہا کہ عالم اسلام باالخصوص پاکستان،فلسطین،یمن،بحرین،شام، عراق کےحالات اور عالم اسلام میں اتحاد و اخوت کے حوالے سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا  موٗقف اور اقدامات لائق تحسین ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button