پاکستانی شیعہ خبریں

مجالس و جلوس ہائے عزاء کے خلاف کاٹی گئیں ایف آئی آر ہائی کورٹ میں چیلنج

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)محرم الحرام میں جلوس و مجالس ہائے عزا کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر، گرفتاریوں اور خیبر پختونخوا میں عزاداری کے پروگراموں کو سبوتاژ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کر دیا گیا۔ سیکرٹری محرم کمیٹی صوبہ خیبر پی کے مظفر علی اخونزادہ کے مطابق مجالس عزا، جلوس، حتیٰ کہ گھروں کے اندر بھی مجلس عزا کرنے کے خلاف انتظامیہ کی ایف آئی آر کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری امامیہ جرگہ نے اپیل کہ ہے کہ صوبہ بھر میں کاٹی جانی والی ایف آر جلد از جلد ای میل کی جائیں تاکہ انہیں کیس کا حصہ بنا کر چیلنج کیا جاسکے۔ دائر کردہ مذکور ہ کیس کی سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ یاد رہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ہائے عزا کے خلاف خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں پینسٹھ ایف آئی آر درج کی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button