Uncategorized

علامہ ضمیر الحسن نقوی کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علماء کا وجود معاشرے کے لئے نعمت اور رحمت کا باعث ہوتا ہے، ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے، علامہ ضمیر الحسن نقوی ایک نیک، متقی اور متدین عالم دین تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملتان میں سابق ڈویژنل صدر مرحوم علامہ سید ضمیر الحسن نقوی کے بیٹے سے اُن کے والد کی تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے مزید کہا کہ مرحوم اس علاقے میں اتحاد و وحدت کی علامت تھے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما سید مصور عباس نقوی، ڈویژنل صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی اور دیگر بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button