پاکستان میں داعش کی حمایت وہی کر رہے ہیں جو طالبان، القاعدہ اور دیگر جماعتوں کے حامی تھے، یوسف رضا گیلانی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج داعش اُنہی کو نشانہ بنا رہی ہے جنہوں نے اُس کی بنیاد رکھی، اگر کوئی عرب ملک یا کوئی اور اس کی پشت پناہی کرے گا یا اُس کی طرفداری کرے گا تو وہ اپنا انجام دیکھے گا، چند دہشت گردوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمان بدنام ہو رہے ہیں اور اس بدنامی کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان وپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم یوسف رضاگیلانی نے” اسلام ٹائمز” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پہ یہ بات باتیں زبان زد عام ہیں کہ تُرکی شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے داعش کے دہشت گردوں کو تُرکی میں علاج معالجہ کی سہولیات دی جاتی ہیں، بہرحال جس طرح کے الزامات روس کی طرف سے لگائے گئے ہیں کہ ترکی کو ہمارے طیارے کی اطلاعات امریکہ نے فراہم کی ہیں اس کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔