Uncategorized

جے ایس او طالبات کی مرکزی عہدیداران کا گوجرانوالہ اور گجرات کا دورہ، طالبات سے ملاقاتیں اور نئے یونٹس کا قیام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی عہدیداران نے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کا تین روزہ دورہ کیا، دورے کے دوران مختلف علاقوں میں نئے یونٹ تشکیل دیے گئے۔ جے ایس او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی آرگنائزر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی، معاون مرکزی آرگنائزر شجیعہ زہرا علوی، صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی نے27 اور 28 نومبر کو گوجرانوالہ کے ضلع ناروال میں زاہد پور سیداں، ناٹے والا، جگوال، ڈیلراں اور محلہ خواجگان کا دورہ کیا جہاں پر نئے یونٹس کا قیام عمل میں آیا۔ مرکزی رہنمائوں نے یونٹ صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا اور طالبات کی تنظیمی رہنمائی کی۔ اس موقع پر خواہر سیدہ راحت ولایت کو ضلع ناروال کی آرگنائزر نامزد کیا گیا۔

جبکہ 29 نومبر بروز اتوار کو گجرات ڈویژن میں موجوکی اور ڈھاکی دروازہ کا دورہ کیا اور نئے یونٹ قائم کئے، مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے خواہر ماریہ بتول کو ضلع گجرات کی آرگنائزر نامزد کیا۔ مرکزی آرگنائزر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان انتہائی قلیل عرصے میں تیزی سے کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے جس کے لئے ہم شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او پاکستان( طلبہ) کے مشکور ہیں جنہوں ہمارے دورہ جات کی راہیں ہموار کی اور مختلف علاقوں میں اپنی دختران اور خواہران کو الٰہی تنظیم میں شامل کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button