مشرق وسطی

آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت کے خلاف بحرینیوں کا احتجاجی مظاہرہ

سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں معروف مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ بحرینی عوام نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کرنے سے متعلق سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ بحرینی عوام نے سعودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ آیت اللہ شیخ النمر کی شہادت اور اس سلسلے میں سعودی حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی دھمکیوں کے باوجود سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے حوالے سے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے وحشیانہ اقدام کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button