Uncategorized

پابندیوں کا خاتمہ، ایرانی کرنسی کی پاکستان میں قیمت فروخت بڑھ گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایرانی کرنسی ریال کی پاکستان میں قیمت فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ یہ بات ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل ایران پر پابندیاں اٹھنے سے قبل ریال کی فی کروڑ قیمت 34000 روپے کے قریب تھی جس میں اب بتدریج اضافہ ہو گیا ہے، ایک کروڑ ایرانی ریال آج اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر 50000 روپے کے قریب ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ہے۔ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں اور بینکاری سسٹم میں شامل ہونے کے بعد ملک میں ایرانی ریال کی طلب دیکھی جا رہی ہے

واضع رہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد پوری دنیا کی نظریں ایران پر مرکوز ہیں،باالخصوص وہ ممالک کہ جن کے ایران سے قریبی تعلقات ہیں کہ جنمیں پاکستان کا شمار پہلے نمبر پر ہوتا ہے کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارتی معاملات کو فروغ دیا جارہا ہے،پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مضبوطی اور مستقل مزاجی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جب جب پاکستان نے ایران کیساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی معاہدے کئے یا کرنے کی کوشش کی گئی پاکستان و ایران دشمنوں کہ جنمیں امریکہ و اسرائیل سرفہرست ہیں نے ایران و پاکستان میں ہندوستان اور آلِ سعود کے نمک خوار تکفیری دہشتگردون کے زریعے سے منفی پروپیگنڈا اور دہشتگردانہ حملوں کے زریعے ان معاہدوں کو ناکام بنانے کی کوششیں کی مگر پاک ایران مضبوط تعلقات کی وجہ سے دشمن اپنے حربوں میں کامیاب نھیں ہوسکے اور بلاآخر ایران کی ثابت قدمی اور قربانیوں نے ایران کو فتح دلائی کہ جس کے بعد اب ہر ملک بلاخوف و خطر ایران کے ساتھ تجاری بنیادوں پر اپنے تعلقات اوراپنے ملکی وسائل میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button