پاکستانی شیعہ خبریں

تکفیری دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سےسپورٹ مل رہی ہے، جنرل راحیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کا پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا تاہم ریاستی اداروں اور عوام کی شرکت کے بغیرترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ میں خوشحال پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کوئٹہ میں ہوئی، بلوچستان سے خاص رشتہ ہے، یہاں 9 سال خدمات بھی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے کیوں کہ صوبے کا مستقبل یہاں کے نوجوان ہیں جب کہ بلوچ نوجوانوں کے لیے ترقی کی راہیں کھل چکی ہیں، بلوچستان سے 18 ہزار نوجوان آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ پاک فوج 25 ہزار طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان میں 632 کلو میٹر طویل سڑکیں بنا دیں، سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے جب کہ مسائل حل کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جب کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا تاہم ریاستی اداروں اور عوام کی شرکت کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں اور ہم مل کر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک ترقی نہ کرے۔ جب تک تکفیری دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ اور ملک کے اندر سے سپورٹ مل رہی ہے اس وقت تک ان تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button