پاکستانی شیعہ خبریں

جدوجہد کے ہر مرحلے پر مجلس وحدت مسلمین وارثان شہداء کے شانہ بشانہ ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی نے ضلع صحبت پور کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل غلام حسین شیخ نے ضلعی کابینہ کے ہمراہ بھنڈ پہنچنے پر صوبائی رہنمائوں کا استقبال کیا۔ بھنڈ اور صحبت پور میں تنظیمی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ٢٠ فروری کو مزار شہداء پر حاضری دے کر شہدائے ملت جعفریہ سے اظہار عقیدت اور تجدید عہد وفا کیا جائے گا۔ چار مہینے گذر جانے کے باوجود سانحہ چھلگری میں ملوث تکفیری دہشتگرد گرفتار نہیں کئے گئے، جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔

جدوجہد کے ہر مرحلے پر مجلس وحدت مسلمین وارثان شہداء کے شانہ بشانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا ٢١ فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں شہداء کی یاد میں کانفرنس اور احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ بلوچستان کے طول و عرض میں واقع تکفیری دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور محفوظ ٹھکانے ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ بلوچستان کے اصل فریق بلوچ عوام ہیں، جو آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ تعلیم، صحت، صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم بلوچستانی عوام کسمپرسی کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل غلام حسین شیخ، ڈپٹی سیکرٹری عباس علی، سید نیاز شاہ و دیگر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button