پاکستانی شیعہ خبریں

ظالم اور جابر حکمرانوں کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام آج بھی امام خمینی کے منتظر ہیں، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  37سال گزرنے کے باوجود انقلابِ اسلامی تمام عالمِ استکبار کو ان کی شکست کا پیغام دے رہا ہے۔امامِ راحل امام خمینی کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب سے آج بھی پوری دنیا کے باشعور عوام اس کے فیوض و برکات سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،پشاور ڈویژن کے صدرحسین انجم نے سالگرہ انقلابِ اسلامی ایران کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ انقلابِ اسلامی ایران کی برکات کی وجہ سے لوگوں میں جذبہِ حریت اجاگر ہوا،اور طاغوت کے خلاف اٹھ کڑے ہونے کی ہمت پیدا ہوئی انقلاب کے اثرات کسی خطے تک نہیں بلکہ پوری دنیا میں مرتب ہوئے۔استعماری قوتوں نے اس انقلاب کے خلاف ہر ممکنہ کوششیں کیں لیکن انقلاب وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا گیا انقلابِ اسلامی آج بھی تمام شیطانی قوتوں کے مقابلے میں لشکرِخداوندی کی قیادت کر رہا ہے۔ حضرت امام خمینی  کو اس دنیا سے پردہ کیئے ہوئے دو عشرے گذر چکے ہیں لیکن امام  کے افکار و نظریات اب بھی پوری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں اور دن بدن امام کے افکار اور سیاسی نظریات کی حقیقت دنیا پر روشن ہو رہی ہے اور اُن کے جانشین حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا یہ فرمان ایک حقیقت بن کر سامنے آرہا ہے کہ ”امام خمینی  ایک ہمیشہ زندہ رہنے والی حقیقت ہیں”۔ یہی وجہ ہے کہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام آج بھی امام خمینی کے منتظر ہیں کہ امام خمینی جیسا کردار ہی اُنہیں ظلم سے نجات دِلا سکتی ہے،اور امام خمینی کا انقلاب پوری امتِ مسلمہ کو عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button