Uncategorized

دہشتگردوں کی حامی حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر فوج کی وجہ سے مجبور ہوئی، مشیر اطلاعات سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ کسی جماعت کا تصادم نہیں، دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوئی۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا پاک فوج کے ساتھ تصادم نہیں، ایسی خبروں میں کوئی صداقات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی حکومت آج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر فوج کی وجہ سے مجبور ہوئی، دہشت گردی کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button