پاکستانی شیعہ خبریں

گورنر سندھ کی دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کرنیکی ہدایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ملاقات میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں جاری آپریشن اور صوبے بھر میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے سندھ کی سرحدی پٹی پر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اب تک کی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button