پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان میں تکفیری دہشتگردوں کا راج، عمران خان کا نیا پاکستان ؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خیبرپختونخواہ کے انتہائی حساس ترین شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان میں آلِ سعود کے پالتو تکفیری دہشتگردوں کا راج، ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردگروہوں سپاہِ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان نے ڈیرہ اسمعٰیل خان کو عمران خان کے نئے پاکستان سے جدا کردیا۔بنوں چورنگی کے قریب تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شھید کردیا۔

زرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملک دشمن اسلام دشمن سعودی نمک خوارکالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے 2 پولیس اہلکاروں عمران اور فیصل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران موقع پر ہی شھید ہو گئے جب کہ فیصل کو طبی امداد کے بعد علاج کے لئے ملتان منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی شھید ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق شھید ہونے والے دونوں پولیس اہلکار معمول کے مطابق موٹر سائیکل پرعلاقے کا گشت کر رہے تھے کہ تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں پولیس اہلکار شھید ہوگئے۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے گزشتہ روز بھی اندرون شہر میںدرگاہ لعل شاہ کے متولی رضی الحسن کو شہر کے وسط میں فائرنگ کرکے شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ اس دوران نوروز کی مناسبت سے شہر میں سخت سیکورٹی اور نگرانی بھی کی جارہی تھی، دوسری جانب تین روز قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ہی کانسٹیبل اسد عباس کو بھی تکفیری دہشتگردوں نے شہید کیا تھا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہی تکفیری دہشتگرد گروپ ہے کہ جو آپریشن ضربِ عضب کے آغاز می بھاگ گیا تھا اور اب اس کے چند تکفیری دہشتگرد واپس آکر کارروائیاں کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button