Uncategorized

سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرےمیں لائیں گے، آئی جی پنجاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف تمام ادارےمل کرکام کررہےہیں جب کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کوقانون کےکٹہرےمیں لائیں گے۔

زرائع کے مطابق لاہور میں خواتین پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، دھماکے کے فوری بعد ملنے والے شواہد پرشبہ ظاہرکیا جاسکتا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کےعوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنائیں گےاور سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث تکفیری دہشتگردوںکو قانون کےکٹہرےمیں لائیں گے۔ کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تمام سیکیورٹی ادارے مل کرکام کررہےہیں۔ تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلا ف سخت آپریشن کیا جائےگا، گزشتہ روز لاہور میں مقابلے کے دوران مارے گئے تکفیری دہشتگردوں کا سانحہ گلشن اقبال سے تعلق نہیں تاہم وہ دہشتگرد دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث تھے۔

اس سے قبل پاسنگ آؤٹ پرید سے خطاب کے دوران آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ہر ملک اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے اور امید ہےخواتین اہل کار فرائض ایمان داری سےادا کریں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button