نجی تعلیمی ادارہ کے پرنسپل کی شہادت ریاستی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، سبطین حسینی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نجی تعلیمی ادارہ آئی سی ایم ایس کے پرنسپل عابد رضا کو آج حیات آباد پشاور میں شہید کر دیا۔ افسوسناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ آج ایک دفعہ پھر عصر کے خوارج اور علم دشمنوں نے ایک چراغ گل کر دیا۔ اعلیٰ تعلیمی ادارہ کے سربراہ کی شہادت جہاں پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، وہاں ریاستی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اور ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سانحہ لاہور یا دیگر سانحات کہ جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، ان واقعات کے بعد ذمہ داران اور سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کر لیا جاتا ہے تاہم ملت جعفریہ کے قاتلوں کا کوئی نام و نشان نہیں مل پاتا، جو بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ ہم اس ظالمانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اگر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رکا تو راست اقدام اٹھایا جائے گا۔