Uncategorized

لاہور، حملے کا خدشہ، پولیس اہلکاروں کو جھنڈ کی شکل میں کھڑے ہونے سے روک دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تکفیری دہشتگردوں کے متوقع حملوں کے پیشِ نظر ،حساس اداروں کا ریڈ الرٹ جاری، پولیس کے اہلکاروں کے جھنڈ کی شکل میں کھڑے ہونے کی ممانعت کر دی گئی۔

زرائع کے مطابق کالعدم تکفیری دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کو انجام تک پہنچانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتے ہیں جس کیلئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر حساس اداروں کی جانب سے پولیس کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ تکفیری دہشتگرد پولیس اہلکاروں کو ناکوں پر ٹارگٹ بنا سکتے ہیں۔ اس خدشے کے پیش نظر پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو انتباہ کیا گیا ہے ناکوں پر جھنڈ کی شکل میں کھڑے نہ ہونے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں۔

واضع رہے اس سے قبل تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے تھانہ شادباغ کے ایس ایچ او تجمل بٹ کو ڈیفنس کے علاقے میں اور اقبال ٹاون کے علاقے میں ناکے پر کھڑے 2 پولیس اہلکاروں آصف اور مبشر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا تھا اور کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس ان واقعات میں ملوث ٹارگٹ کلرز کا سراغ تک نہ لگا سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button