Uncategorized

علامہ ناظر عباس تقوی کی سربراہی میں ایس یو سی کے وفد کی فیصل ایدھی سے ملاقات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ معروف سماجی رہنماء اور بے سہارا افراد کے خدمت گزار عبد الستار ایدھی کی رہائش گاہ پر جا کر فیصل ایدھی سے ملاقات کی ۔

زرائع کے مطابق ملاقات میںعلامہ ناظر عباس تقوی نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی صاحب کا تعزیتی پیغام پہنچایا جس میں علامہ ساجد علی نقوی نے معروف سماجی شخصیت محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی بے سہارا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور وہ پاکستان کی پہچان تھے، ان کی یتیم پروری اور غریب پروری لائق تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کا خلا کبھی پُر نہ ہوگا، ان کا کوئی نعم البدل نہیں اور قوم عظیم محسن سے محروم ہوگئی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے بیوہ بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کے خدمت خلق کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ پاکستان کا ایک اثاثہ تھے اور محروم طبقے سے پیار کرنے والے اور بے سہارا لوگوں کے محسن تھے، شیعہ علماء کونسل کے وفد نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل عطا فرمانے اور مرحوم کی بلندی درجات و مغفرت کے لئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button