Uncategorized

آزاد کشمیر الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیں گے، کارکنان تیاری کریں، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے، کارکنان تیاری کریں، ہم خیال جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں رابطے میں ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو جلد ا زجلد مکمل کریں تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب بھی آزاد کشمیر کے آنیوالے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے اور اس حوالے سے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد اب آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اتریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے رہنمائی لی ہے، انہی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جلد اس معاملے پر ایک مشاورتی اجلاس بھی بلایا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے آزاد خطہ کے عمائدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جاکر بھرپور کمپین کریں اور انتخابات کی تیاری کریں۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی عوام کو مشکلات درپیش ہیں، اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ ان کی یہ مشکلات دور ہو سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button