خرم ذکی کا بہیمانہ قتل سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد عون نقوی نے شہر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی رہنماء خرم ذکی کے بے حمانہ قتل سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
زرائع کے مطابق معروف صحافی اور سول سوسائٹی کے رہنماء خرم زکی کی المناک شھادت پر اپنے تعزیتی بیان میں مولانا عون محمد نقوی کا کہنا تھا کہ پر امن شہری اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانیوالے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے دہشتگرد آج بھی آزاد ہیں جو حکومت سندھ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اور شہری حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹھہرے میں لائیں۔
مولانا عون محمد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسیاں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالیں اور ان تکفیری مراکز اور مدارس کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے جہاں سے کفر کے فتوے جاری ہوتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پھیلا کر انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔