Uncategorized

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے میں جشن ولادت امام مہدی کی تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری، پریس کلب لاہور کے باہر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں جشن ولادت امام مہدی علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہور منقبت خواں سید پیر مقدس کاظمی، منصور جعفری سمیت علمائے کرام اور خواتین نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ انشااللہ امام مہدی علیہ السلام کے پیروکاروں کو کوئی بھی ظالم یا آمر جھکا نہیں سکتے ہم ظلم کیخلاف اور مظلوموں کی حمایت میں گھروں سے نکلے ہیں، جب پاکستان کے تمام مظلوم متحد ہونگے تو ظالم و جابر قوتوں کی شکست یقینی ہے، ہمیں ظالموں کیخلاف قیام کا درس علی علیہ السلام کی شیر دل بیٹی زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا نے دیا، پاکستان میں مسلسل شیعہ مکتب فکر اور محب وطن پرامن پاکستانیوں کے قتل عام کیخلاف آواز اُٹھانے کا یہی پُرامن راستہ ہے ہم سڑکوں کو بلاک کر سکتے تھے، لیکن ہم نااہل حکمرانوں کی بے حسی کی سزا عوام الناس کو نہیں دینا چاہتے، ہم تشدد کے راستے کو جائز نہیں سمجھتے، ملکی آئین و قانون کی پاسداری ہمارا شرعی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ اعلان ہے کہ ان کا یہ احتجاج ہر اس مظلوم پاکستانی کیلئے ہے جو ان درندہ صف تکفیری دہشتگردوں کا نشانہ بنے اور ان کے لواحقین اب تک حکمرانوں کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں اور انصاف کیلئے آج بھی منصفوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں بسنے والے مظلومین اب بیدار ہو چکے ہیں اور ہم اپنا حق لے کر ہی دم لیں گے، خون کے آخری قطرے تک اس مقدس جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما خانم لبنیٰ زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یاد رکھیں ظالموں کے دن گنے جا چکے ہیں پاکستان کے مظلوم و محروم طبقے اب بیدار ہو چکے ہیں، ہم نے ملکی سلامتی و بقا کیلئے اپنے 24 ہزار سے زائد پیاروں کی قربانی دی لیکن حکمران اور ریاستی ادارے ہمارے خون سے کھیلی جانے والی ہولی پر خاموشی تماشائی بنے رہے، ہم ارباب اقتدار سے سوال کرتے ہیں کہ یہ ظلم آخر کب تک چلے گا؟ کیا ہمارے آباو اجداد کے بنائے پاکستان میں ہماری نسل کشی کرکے ہمیں حب الوطنی کا صلہ دیا جا رہا ہے، ہم مزید ظلم سہنے کو تیار نہیں، انشاللہ آج ہم اپنے وارث امام زمانہ حضرت مہدی آخر علیہ السلام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے مظلوموں کو انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button