Uncategorized

کراچی کے علاقے سرجانی میں رینجرز نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزم کی نشاندہی پرسرجانی میں کارروائی کےدوران اسلحہ برآمد کرالیاگیا ہےجس میں لائٹ مشین گن،رائفل،گیارہ سب مشین گن،سیون ایم ایم رائفل،تین تیس بورپستول اور بارہ ہزار آٹھ سو راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلحہ زیرزمین چھپایا گیا تھا جو شہرمیں بدامنی کیلئےاستعمال کیاجاناتھا،رینجرز کی بروقت کارروائی سے شہر کسی بڑے سانحے سے محفوظ رہا،گرفتارملزم کاتعلق ایم کیوایم کےعسکری ونگ سے بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں ایل ایم جی رائفل،11ایس ایم جی،7ایم ایم رائفل،3تیس بورپسٹل،12ہزار8 سو راؤنڈزشامل ہیں،دفاعی تجزیہ نگار بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی کو رینجرز کا بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے امجد صابری کی شہادت اور جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغواء کے بعد شہر میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح امن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خصوصی طور پر کراچی تشریف لا رہے ہیں،جہاں انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button