Uncategorized

ملک بھر میں یوم شہادت مولائے کائنات امام علیؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملک بھر میں یوم شہادت مولائے کائنات امام علیؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

زرائع کے مطابق یوم شہادت امام علیؑ کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہےجو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوا اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں مولائے کائنات اما م علیؑ کے یوم شہادت کے موقر پر مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں ہوئی، جب کہ شہر بھر سے چھوٹے بڑے جلوس نمائش چورنگی نشتر پارک پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد عزاداران امام عالیٰ مقام نے نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی گاہ کے سامنے ادا کی ۔ یوم امام علیؑ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حیدرآباد میں مرکزی جلوس کربلا دادن شاہ سے نکالا جارہا ہے جو قدم گاہ مولا علیؑ پہنچ کر ختم ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماتمی جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یوم علیؑ کے سلسلے میں چھوٹے بڑے جلوس اپنی روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پراختتام پزیر ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان سمیت آزادکشمیر میں بھی یوم علیؓ کے حوالے سے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button