Uncategorized

سرگودہا میں آئی ایس او اور جے ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کی مشترکہ ریلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عالمی یوم القدس کے موقع پرملک کے دوسرے شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودہا ڈویژن کے زیر اہتمام سرگودہا میں یوم القدس کی منسبت سے مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

زرائع کے مطابق ریلی امام بارگاہ قصرالقائم سے شروع ہو کر سیٹلائیٹ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں علامہ ملک نصیر حسین کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیل کے مظلوم فلسطینی بھائیوں پر حملے اور بیت المقدس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں اور اسکے خلاف اسرائیل کی نابودی تک آواز بلنک کرتے رہیں گے۔ ریلی میں ضلعی صدر وفاق علمائےشیعہ پاکستان مولانا ظہیر الحسن شیرازی نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button