Uncategorized
جشن آزادی، وزیراعلیٰ سندھ کی سرکاری افسران کو گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے تمام سرکاری افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے زیر استعمال گاڑیوں پر قومی پرچم آویزاں کریں بصورت دیگران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے تمام سرکاری افسران کو گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ گاڑی پرقومی پرچم نہ لگانے والے افسران اور عملے کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے دو روز قبل گاڑی پر قومی پرچم نہ لگانے والے ایک سرکاری افسر کو اس کی گاڑی سے اتار دیا تھا۔