ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سانحہ کوئٹہ کے بعد ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
زرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات کوئٹہ سانحے کے بعد سندھ میں کسی بھی ممکنہ ناخوش گوار واقعے کے پیش نظر جاری کئے ہیں۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایک ناخوشگوار واقعے کے بعد دوسرا واقعہ بھی رونما ہو چکا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بعد حادثے کی جگہ جمع ہونے سے گریز کریں۔ اے ڈی خواجہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات، ایئرپورٹ، ریلوےاسٹیشنز، بس ٹرمینلز اور اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔