Uncategorized

عوام نے شاندار انداز میں یوم آزادی منا کر تکفیری دہشتگردوں کو جواب دیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں امن بحال کرنے کا سہرا رینجرز کے سر جاتا ہے، اصل کراچی لیاری ہے، یہاں بسنے والوں کو صحت اور دیگر سہولتیں دیں گے۔

زرائع کے مطابق پیپلز اسٹیڈیم لیاری میں فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام نے شاندار انداز میں یوم آزادی منا کر تکفیری دہشت گردوں کو جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران میر ا بھی دل چا رہا تھا کہ فٹبال کھیلنے میدان میں آجاؤں مگر یہ جوانوں کا کام ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز نے قومی فٹ بال کپ کرانے کا مشورہ دیا ہے، پیپلز اسٹیڈیم کے لیے ایم سی کو فنڈز دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ بھی کرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button