Uncategorized

سی پیک اور گوادر پورٹ منصوبے پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربریدہ جمہوریت کے سہارے ملک کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کون سی جمہوریت ہے، جس میں عوام کو بنیادی حقوق تک حاصل نہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ممبرضلعی امن کمیٹی ، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ منصوبے ہمارے وطن کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کے اندر کچھ بھی برا کرنے والوں کے لئے کسی کو نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان ،سانحہ کرسچن کالونی پشاور،سانحہ مردان، سانحہ کوئٹہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے اور ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں سمیت عالمی سعودی،صیہونی،امریکی و ہندوستانی دہشتگردی کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم جاری رکھی گی۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماءڈاکٹر افتخار حسین کا مزیفد کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد جس انداز میں نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضرب عضب بھی شروع کر دیا گیا، اس سے قوم کی ہمت بندھی تھی کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، لیکن نیشنل کو ایکشن پلان صرف ضرب عضب اور کراچی آپریشن تک محدود سمجھ لیا گیا اور صرف اس کی جزئیات پر عملدرآمد ہوا، اس لئے باقی ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button