Uncategorized

امام حسین (ع) نے رب کی خوشنودی اور رضاء کیلئے بڑی قربانی دی، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) نے رب کی خوشنودی اور رضاء کیلئے بڑی قربانی دی اور یہ بات واضح کردی کہ احکام خداوندی اور دین کی سربلندی اور استحکام کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کیا جائے۔ مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج بھی امام حسین (ع) کے مقدس ترین نام پر ایک خلقت جمع ہوکر ذکر مصائب برپا کرتی ہے، یہ صرف اس وجہ سے کہ امام حسین (ع) ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے خدا اورا س کے رسول (ص) کو راضی کیا، آپ خدا کے پسندیدہ ترین بندے ہیں جنہوں نے اپنے نانا سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا اور کربلاء کے میدان میں اپنے خانوادے کے ہمراہ باطل سے جنگ کر کے جام شہادت نوش کیا، دنیا بھر میں اس عظیم شہادت کی یاد منائی جاتی ہے اور ہر شخص آپ کے غم میں اشک بار نظر آتا ہے، لہٰذا ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیئے کہ ان کے نقش قدم پر چلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button