پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، بغیر لائنسس ماتمی جلوس نکالنے پر منتظمین کے خلاف مقدمات درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور پولیس نے اندرون شہر میں واقع مختلف امام بارگاہوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر قانونی اور بغیر لائنسس ماتمی جلوس نکالنے پر منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او کوتوالی نور حیدر کی مدعیت میں درج رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز محلہ مروی ہا سے آغا حسن علی جبکہ بلال ہاوس سے محمد حسین کی قیادت میں جلوس نکالے گئے، جس پر منتظمین کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ دوسری جانب ایس ایچ او خان رازق محمد نور کی مدعیت میں امام بارگاہ مرزا عادل بیگ سے غیر قانونی جلوس نکالنے پر نفیس ولد مشتاق کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔