Uncategorized

حکومت عشرہ محرم کے دوران قائم کئے گئے بے بنیاد مقدمات واپس لے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پہلے عشرہ محرم میں عسکری اداروں، پولیس اور حکومت کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہیں کہ جس کی وجہ دہشتگردی کا کوئی بڑا واقعہ نہ ہونا اداروں کی کامیابی ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ نے اپنی روایتی نااہلی اور پولیس میں موجود چند شرپسند متعصب عناصر کی وجہ سے مجالس اور جلوس ہائے عزا میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور جھوٹے مقدمات درج کئے گئے، جن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری نے لاہور میں عزاداری کونسل کے اجلاس سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نےکہا کہ عزاداری سید الشہداؑ کو کوئی نہیں روک سکتا، یہ ہمارا آئینی اور شہری حق ہے، ہم رجسٹرڈ نان رجسٹرڈ کی بحث کو مسترد کرتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ مجالس کا سرکاری ریکارڈ رکھنا، متعلقہ اداروں کا کام ہے، بانیان مجالس کا نہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ آبادی بڑھنے کیساتھ نئی مساجد، امام بارگاہوں کے قیام اور ماتمی جلوسوں کے روٹس ہمارا حق ہے، لیکن افسوس کہ نئی مجالس کو بھی روکنے کی سازشیں کی گئیں، مگر ہم پُرعزم ہیں کہ پہلے سے زیادہ شان و شوکت سے عزاداری کریں گے۔

علامہ سبطین سبزواری نے مزید کہا کہ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ، مظفر گڑھ، سرگودھا، راولپنڈی، منڈی بہاوالدین، ہارون آباد، رحیمیار خان، گکھڑ منڈی اور دیگر علاقوں میں مجالس میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں مگر عزاداروں نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری کسی مسلک و مکتب کیخلاف نہیں، یزیدیت کو بے نقاب کرنے کی زینبی تحریک ہے، اسے جاری رکھا جائے گا، یہ اسی مقدس تحریک کا اثر ہے کہ آج یزیدیت گالی بن چکی ہے اور شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام لوگوں کے دلوں میں نقش ہو چکی ہے حتیٰ کہ جو مجالس اور جلوسوں کی مخالفت بھی کرتے ہیں، وہ بھی ذکر حسینؑ اپنے انداز میں کرکے کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے نظر آئے، یہ عزاداری کا ہی اثر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button