Uncategorized

دہشتگردی کا شکار شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے ان پرامن افراد کو پابند سلاسل کرنا کہاں کا انصاف ہے، علامہ کاشف ظہور نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل ملتان کا ہنگامی اجلاس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر سید محمد شاہ ایڈووکیٹ نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف حسین کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا سکیورٹی ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی بجائے دہشت گردوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بلاجواز گرفتار کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ کس جرم کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا؟ دہشت گردی کا شکار شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے ان پرامن افراد کو پابند سلاسل کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ علامہ کاشف ظہور نقوی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف حسین کو رہا کرے۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے اس ہنگامی اجلاس میں مولانا غلام مصطفٰی خان، بشارت عباس قریشی، مصور عباس نقوی، فضل عباس، سینیئر نائب صدر ضلع ملتان سید علی قاسم نقوی، جنرل سیکرٹری انیس حیدر نقوی، ذیشان حیدر شمسی، حیدر عباس، میثم تمار، مودت علی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button