پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کی بجائے محب وطنوں پر ہاتھ ڈالنا قانون کے ساتھ مذاق ہے، علامہ اقبال بہشتی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے کراچی میں سندھ حکومت اور رینجرز کی جانب سے ملت تشیع کے علمائے کرام، اکابرین اور نوجوانوں کیخلاف ظالمانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بجائے پرامن اور محب وطن شہریوں پر ہاتھ ڈالنا قانون کی بالادستی نہیں بلکہ قانون کیساتھ مذاق ہے۔

زرائع کے مطابق پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقبال حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن و سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملت تشیع دہشتگردی کا بری طرح شکار رہی ہے، لیکن افسوس کہ جس ملت کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہئے تھا، آج اسی ملت کے علمائے کرام اور رہنماوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں اور امن پسندوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے، ملت تشیع کیخلاف بیلنس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے۔ بصورت دیگر حالات خراب ہونے کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button