پاکستانی شیعہ خبریں

صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں مسلح دہشتگردوں کا تیل کی تلاش کرنے والی ایک کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں مسلح افراد نے تیل کی تلاش کرنے والی ایک کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے، مقامی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے تیل کی تلاش میں مصروف نجی کمپنی کی گاڑی کو گوادر کی تحصیل پسنی میں حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ گوادر میں فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں پاک – چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر کی بندرگاہ نے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کیماڑی کے آئل ٹرمینل کے ٹینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو شدت اختیار کر گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے وہاں موجود 2 مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر برنس وارڈ سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ بھجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے نیم خود مختار قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دوسیکورٹی اہلکار اور چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چار خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے مہمند رائفل کے ایک کیمپ میں واقع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش جسے ناکام بنا دیا گیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان کے جماعت الاحرار نامی دھڑے نے قبول کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button