Uncategorized

مدارس کی فرقہ وارانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے، ماہرین کی حکومت کو سفارشات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مدارس کی فرقہ وارانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے، نیکٹا ورکشاپ میں 53 ماہرین نے حکومت کو اپنی سفارشات پیش کر دیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کے متبادل بیانیے کی تلاش کیلئے نیکٹا کی ورکشاپ منعقد ہوئی ہے، جس میں لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان اور دیگر شہروں سے 53 ماہرین نے شرکت کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق متبادل بیانیے کیلئے 8 گروپوں نے اپنی سفارشات پیش کی ہیں، ماہرین نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ مدارس کی فرقہ وارانہ و مسلکی شناخت ختم کی جائے، آئین پاکستان کو بتدریج نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے، جنہیں رواں ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button