Uncategorized

لاہور: ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے تکفیری دہشتگرد کی سزا پرعملدرآمد روک دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم عبدالقیوم کے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ، فل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ مجرم عبدالقیوم کے ڈیتھ وارنٹ پر سابق آرمی چیف راحیل شریف نے دستخط کیے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 4فروری 2016ءمیں مجرم عبدالقیوم کی سزائے موت پر عملدرآمد کی توثیق ہوئی تھی ۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز ملتان پر حملہ کرنے والا یہ مجرم ساہیوال جیل میں قید ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button