Uncategorized

تکفیری دہشتگردوں ہاتھوں شہید ہونے والے شیعہ جوان کی لاش پرمتحدہ اور پی ایس پی کی سیاست کی کوشش ناکام

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی میں گزشتہ شب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ جوان سید ذوالفقار عابدی کی نماز جنازہ جعفریہ امام بارگاہ قصبہ کالونی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا صادق جعفری کی زیرِ اقتدا ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ جوان سید ذوالفقارعابدی ابن سید مختار عابدی کو شہید کر دیا تھا۔ گزشتہ شب ذوالفقار عابدی کی شہادت کے بعد سے ایم کیو ایم اور مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی نے شہید ذوالفقار عابدی کو اپنا کارکن ظاہر کرکے کوشش کی کہ نماز جنازہ سیاسی جماعت کے جھنڈے تلے ادا کی جائے، جسے شہید کے لواحقین نے شہریوں کے ساتھ ملکر ناکام بنا دیا، اور واضح اعلان کیا کہ شہید کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا، لہٰذا سیاسی جماعتیں شہید کی لاش پر سیاست نہ کریں، جس کے بعد آج بعد نماز ظہرین لبیک یاحسینؑ کے جھنڈے تلے شہید ذوالفقار عابدی کی نماز جنازہ جعفریہ امام بارگاہ کے سامنے مرکزی سڑک پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا صادق جعفری کی زیرِ اقتدا ادا کی گئی۔ بعد ازاں شہید ذوالفقار عابدی کا جسد خاکی وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا، جہاں ان کو آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button