Uncategorized

مردم شماری ٹیم پر حملہ کرنیوالوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے، کورکمانڈر لاہور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کرنے والوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ ب

یدیاں روڈ پر دھماکے کے بعد زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے کور کمانڈر لاہور سی ایم ایچ پہنچے اورزخمیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوانوں نے قومی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، حملہ کرنیوالوں کو سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button