Uncategorized

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ وطن عزیزمیں عدل و انصاف کی بالادستی قائم کرے گا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ وطن عزیز پاکستان میں عدل و انصاف کی بالادستی قائم کرے گا، ارباب اقتدار کو یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیئے کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، نااہل نواز شریف کی جانب سے اپنے سگے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ خاندانی بادشاہت کاتصور ہمارے حکمرانوں کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے، جب منصب اور عہدے صلاحیت کی بجائے رشتہ داریوں پر ملنے لگیں تو یہ معاشرتی زوال کا سبب ہوں گے، قوم نواز شریف سے سوال پوچھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مبینہ مجرم، نواز کے سگے بھائی شہباز کے علاوہ نواز لیگ میں وزارت عظمیٰ کا اہل کوئی امیدوار موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مجرموں کے خلاف احتساب کا عمل شروع کیا جائے، شیعہ قوم اپنے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے خون کا انصاف طلب کرتی ہے، جنہیں بے جرم و خطا مارا گیا اور اس قتل میں حکمران طبقے میں بیٹھے ہوئے شرفاء بھی سہولت کار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی انتیسویں برسی کے موقع پر مہدی برحق عج کانفرنس عاشقان ظہور اور پیروان نظام ولایت کا عظیم اجتماع ہوگا، جو وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت، امریکی و سعودی غلامی کے خاتمے اور دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف موثر آواز ثابت ہوگا، ملک بھر سے عاشقان اہل بیت ع مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے وطن عزیز پاکستان میں امن، اخوت اور سربلندی کا پیغام دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button